دین کے ٹھیکیداروں نے دین کی دھجیاں بکھیر دیں نماز جنازہ کے دوران امام کو تشدد کر کے اودھ موا دیا

ملکہ(رپورٹ زاہد مصطفی اعوان )دین کے ٹھیکیدار وں نے دین کی دھجیاں بکھیر دیں ۔نماز جنازہ کے دوران امام کو تشدد کر کے اودھ موا دیا ۔پولیس کا کاروائی کرنے سے انکار ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملکہ میں ملک خالد اعوان کے بیٹے کی وفات ہو گئی تھی۔جس کی نماز جنازہ آبائی گاوں ملکہ میں ادا کی جار ہی تھی ۔کہ اچانک گاوں کے چند غنڈوں نے اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر امام قاری عبدالرحمن پر حملہ کر دیا ۔اور نماز جنازہ کے تیسری تکبیر ادا ہوتے ہی وار کر دیا۔

اور امام عبدالرحمن کو لہو لہان کر دیا ۔جنازہ میں موجود افراد نماز جنازہ چھوڑ کر بھاگ گئے ۔کہ خدا نخواستہ کوئی دہشت گرد نماز جنازہ میں گھس آیا ہے ۔شدید زخمی حالت میں قاری عبدالرحمن کو ہسپتال پہچایا گیا ۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ادھر اس تمام واقعہ کی رپورٹ پولیس تھانہ گلیانہ کو دی گئی جہاں انھوں نے کاروائی سے انکار یہ کہہ کرانکار کر دیا۔

کہ ایس ایچ او صاحب تھانہ میں موجود نہیں ہیں ۔قاری عبدالرحمن اپنی درخواست لے کر ڈی پی او آفس پہنچ گئے ۔جہاں ڈی پی او گجرات نے مارک کر کے متعلقہ تھانہ کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔معززین ملکہ اس کاروائی کے بعد صلح کے لئے دباو بڑھانے کی تگ ودو میں لگے ہوئے ہیں۔

اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد ملکہ میں کشیدگی بڑھنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے پسندیدہ افراد نے اپنے گاوں میں مشہور کر رکھا ہے کہ پولیس ہمارے ساتھ ہے ۔اور پولیس سمیت کوئی فرد ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔