دین اسلام کی جتنی بھی عبادات ہیں وہ سب سماجی مساوات پر مبنی ہیں : مہر تنویر احمد مکھن

گجرات : دین اسلام کی جتنی بھی عبادات ہیں وہ سب سماجی مساوات پر مبنی ہیں ہمارا بنیادی رشتہ اسلام ہے امیر غریب، کالے گو رے کے فر ق مٹانے پر مبنی ہے جب تک معا شرے میں سے غر ور وتکبر اور ذات پات کو فو قیت دینے والے نظام کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک معاشرے میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم نہیں ہو گی۔

تکبر سے ہی اقوام جہالت پھیلی ہے ہمیں سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہارممتاز سماجی شخصیت مہر تنویر احمد مکھن سر پر ست اعلیٰ آرائیں موومنٹ سٹی گجرات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی اصلا ح کرنی ہے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ بار گاہ میں واپس جا کر کیا منہ دیکھانا ہے اللہ تعالیٰ نے ایک ایک سانس کا حساب لینا ہے۔

اس میں رتی برابربھی گنجائش نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ نسلی تفا خر کی پہلی اینٹ ابلیس نے رکھی تھی اس نے حضر ت آدم علیہ اسلام کو سجدہ نہ کر کے تکبر کا اظہار کیا تھا اور تکبر سے ہی اقوام میں جہالت پھیلی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش سے لے کر موت و تدفین اور نما ز قائم کرنے میں ہر ایک کے لیے ایک ہی نظام بنایا ہے۔

کسی کے لیے بھی کوئی دوہرا نظام نہیں بنایا تو معا شرے میں جو لو گوں نے نسلی تفا خر اور تفرقہ والا نظام رائج کر رکھا ہے وہ اللہ تعالیٰ اور حضر ت محمد مصطفی ۖ کے نظام کی نفی ہے انہوںنے کہا کہ ذات پات اور اونچ نیچ کا نظام ہندوں کا بنایا ہوا نظام ہے جب تک ہم میں یہ نظام اور تکبر موجود رہے گا تب تک ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔