ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزآل شیخ نے مذہبی پیشواؤں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیاست سے دور رہیں کیونکہ یہ مبہم اور تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
عرب اخبار الوطن میں شائع ہونے والے ایک بیان میں مفتی اعظم نے علما پر زور دیا کہ وہ سیاست پر بات کرتے ہوئے حقائق کی پڑتال کر لیا کریں۔
انھوں نے مذہبی پشواؤں سے کہا کہ وہ اسلام کی دعویدار سخت گیر جماعتوں کے پیداکردہ دہشت گردی کے خطرات کو بھی اپنے خطبات میں اجاگر کرتے رہیں۔
انھوں نے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سیاسی توتکار کو لایعنی قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدام سے اﷲ کے دین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔