دین کی سمجھ ہی سے دین پر عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
Posted on August 8, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ دین کی سمجھ ہی سے دین پر عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور دین پر عمل ہی دین کی قدر دانی اور دین کی حکمرانی ہے۔ رمضان المبارک میں فہم دین کور سز ایک فِطری وظیفہ ہے۔ نسل نو بڑے جوش و جذبہ سے دین کی طرف آرہی ہے۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد الرحیم اچھرہ میں ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام جاری پند رہ روزہ فہم دین کو رس کے اختتام پر فہم دین کانفرنس سے کیا۔ انہوں نے کہا دین سے دوری کی بنیاد بن چکا ہے جس اسلام کی برکتیں دور جاہلیت کو انقلاب آشنا کر سکتی ہیں اس کی رحمتیں آج کے مسلمان کو مالامال کیوں نہیں کر سکتیں۔
صرف فہم دین نہ ہونے کی وجہ ہم سے اپنے نہایت قیمتی اثاثے کی خوش حالیوں سے بھر پور فائدہ نہیں اُٹھار ہے۔ ہماری بقاء مغرب کی تقلید میں نہیں دین بر حق کی تعلیم میں ہے۔انہوں نے کہا ادارہ صراط مستقیم کے فہم دین کورسز نے چند سالوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اس پر میں ان مبلغین اور منتظمین کوہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔کانفرنس میں علامہ فرمان علی جلالی، چودھری محمد یعقوب اور چودھری احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔