مذہب معاشرہ دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا، میڈیا پر حملہ دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی ہے۔ عصمت انور محسود
Posted on February 19, 2014 By Geo Urdu کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء سابق اُمیدوارعصمت انور محسود نے نجی ٹی وی چینل آج ٹی وی اور روزنامہ نوائے وقت کراچی کے دفاتر پر دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا دفاتر پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور میڈیا دفاتر اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آذادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا ایک ایک کارکن آزادی صحافت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ ہے عصمت انور محسود نے اپنے مذمتی بیان میں میڈیا دفاتر اور صحافیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں میڈیا ہائوسز، صحافی بھائیوں، عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔