واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ترجمان شان سپائسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میٹنگ میں مختلف آئیڈیاز پر گفتگو ہوتی ہے، ضروری نہیں ہر آئیڈیا قانون بن جائے۔
فی الحال کوئی نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری نہیں ہو رہا۔ ہماری اولین ترجیح امریکیوں کی حفاظت اور سیکیورٹی ہے۔ سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے سیکیورٹی ادارے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل مائیکل ملن نے ایران کے میزائل تجربے کو امریکا ایران معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔