مبینہ مذہبی منافرت پر لندن میں سعودی طالبہ کا قتل

 London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن میں دن دیہاڑے سعودی طالبہ کے قتل کےالزام میں 52 برس کے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پبلک مقامات پر خود کو تنہا رکھنے سے گریز کریں۔ 31 برس کی طالبہ یونیورسٹی آف ایسکس جارہی تھی جب اسے چاقو کے سولہ وار کر کے قتل کیا گیا۔

ناہید المانیا حجاب میں تھی اور پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کو مسلمان ہونے کی وجہ سے مذہبی نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔ پی ایچ ڈی کرنے کی خواہشمند ناہید یونیورسٹی سے انگریزی کا شارٹ کورس کر رہی تھی۔ مارچ میں اسی علاقے میں James Attfiel شخص کو چاقو کے سو وار کر کے ہلاک کیا گیا تھا تاہم قتل کے محرکات مختلف تھے۔