معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ششماہی امتحان مکمل آج سے طلبہ کی 3 یوم تعطیل ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی: معر وف دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تمام درجات کے ششماہی امتحانات مکمل کر لئے گئے آج (جمعرات ) سے طلبہ کی 3 یوم تعطیل ہو گی ، پیر کی صبح سے پڑھائی کا آغاز ہوگا۔ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میںاساتذہ کااہم اجلاس مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت ہوا جس میں ناظم تعلیمات مولانا عبدالحمید غوری ، مولانا عزیز الرحمن ہزاروی س، نگران اعلیٰ مولانا غلام رسول ، مولانا نعمان نعیم ، مولانا انصر محمود ،مولانا سیف اللہ ربانی،مولاناعبدالحمید تونسوی سمیت دیگرنے شرکت کی اجلاس میں ششماہی امتحان تک کے نصاب کا جائزہ لیاگیا اور آج(جمعرات ) سے تین یوم کی چھٹی کا اعلان کیاگیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت کی جانب رجسٹریشن کے نام پراندورون سمیت دیگر شہروں میں چھوٹے مدارس کو حراساں کرنے اور بعض شہروں میں بلاوجہ ائمہ مساجد کو حراسان کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت بھی کی گئی اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، حکومت کے مدارس کے خلاف اقدامات نیک نیتی پر مبنی نہیں بلکہ مذہبی طبقے کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے ،پہلے 21ویں ترمیم میں دہشت گردی کو مذہب سے جوڑ کر مذہبی طبقے کے خلاف سازش کی گئی اور اب رجسٹریشن کے معاملات طے کرنے سے قبل ہی رجسٹریشن کے نام پر مدارس کو حراساں کیاجارہاہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت مدارس اور مکاتب کے درمیان فرق کرے مساجد کے ساتھ منسلک غیر اقامتی چھوٹے مدارس کورجسٹریشن کے نام حراساں کرنے کی قانون اجازت نہیں دیتاکیونکہ ان کی رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی قانون نہیں دوسری جانب مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے معاملات ابھی فائنل نہیں ہوئے اتحاد تنظیمات اور حکومت کے درمیان معاملات چل رہے ہیں تو حکومت بتلائے کس جواز کے تحت مدارس کو حراساںجارہاہے۔مدارس کو حراساں کرنا بند نہ کیاگیا تو اہل مدارس راست اقدام پر مجبور ہوںگے۔