مذہبی رہنما ابوقتادہ برطانیہ سے بیدخل، اردن پہنچ گئے

Abu Qatada

Abu Qatada

لندن (جیوڈیسک) ابوقتادہ کو آج صبح برطانیہ سے بیدخل کرکے خصوصی پرواز کے ذریعے اردن روانہ کردیاگیا ہے،برطانیہ مذہبی رہنما ابو قتادہ کو بیدخل کرنے کی 60 سال سے کوشش کر رہا تھا۔ اتوار کو علی الصبح ابو قتادہ کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اردن روانہ کیا گیا۔

ابو قتادہ کو ان کی غیر حاضری میں اردنی عدالت نے سن 1999 میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔ اب نئی مفاہمت کے بعد ان کا دوبارہ مقدمہ شروع کیا جائے گا۔ سن 2000 میں بھی ایک اور مقدمے میں اردنی عدالت ابو قتادہ کو پندرہ برس کی سزا سنا چکی ہے۔ ابوقتادہ برطانیہ سے اردن پہنچ گئے ہیں۔