شہدا دین خصوصاً شہدائے ستمبر 1965 کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
Posted on September 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) شہدا دین خصوصاً شہدائے ستمبر 1965 کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمد ثاقب شکیل جلالی، مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد اصغر توحیدی نے 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پرہم پیارے وطن پاکستان کی سالمیت، ملک میں نفاذ اسلام کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اس موقعہ پر ہم حکمرانوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کشمیر کے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں اور کشمیرکی آزادی اور شام اور مصر میں کے بارے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔