کراچی (جیوڈیسک) مفتی عثمان یار خان کی شہادت کے خلاف مختلف مذہبی تنظیموں نے کراچی میں جمعے کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
جے یو آئی س، ف، اہلسنت والجماعت، سنی ایکشن کمیٹی اور مختلف مدارس کے علماء کا اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں جے یو آئی س کے ترجمان مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
طالبان سے مذاکرات کے لیے مولانا سمیع الحق کو مذاکرات کا ٹاسک دیا گیا ہے لیکن حکومت خود اس معاملے میں نظر نہیں آتی۔
مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ علما مشائخ کی ٹارگٹ کلنگ تواتر سے جاری ہے۔ ایسے واقعات پر سندھ حکومت کو مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔