کراچی: تحریک تحفظ حرمین شریفین کے سربراہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت جامعہ بنوریہ عالمیہ میں یمن کی صورتحال کے حوالے سے اہم مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں اور شہر بھر کے مدارس دینیہ کے منتظمین وائمہ کرام کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ حرمین کے خلاف کو ئی بھی سازش کو برداشت نہیں کی جائے گا اور یمن کی صورتحال کے حوالے سے سعودی عرب کی مدد نہ کرنے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا
جس کا آغاز 24اپریل بروز جمعہ تمام جماعتوں اور مذہبی طبقے کی جانب گروہ مندر سے تبت سینٹر تک احتجاجی ریلی کی صورت میں بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا، اجلاس میں شریک علماء کرام نے یمن کے حوالے سے غیر جانبدار رہنے کی قرارداد کو قومی امنگوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت اجلاس میں جمعہ کو نکالی جانے والی ریلی کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو لوگوں سے رابطے کریں گی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں حرمین شریفین کی ریلی میں شرکت کی دعوت دیںگے۔
پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت شہر قائد کی مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں اور مدارس منتظمین کا اجلاس ہوا جس میں ہو اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ، جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل ، جمعیت علماء اسلام (س)کے مولانا حماداللہ مدنی ، ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مولانا قاری خلیل الرحمن ،امیر انجمن دعوت اہلسنت والجماعة پاکستان کے مفتی نجیب اللہ عمر ، جمعیت اہل حدیث کراچی ‘قاری خلیل الرحمن جاوید،تحریک غلبہ اسلام کے مولانا عبداللہ شاہ مظہر ،جمعیت علما اسلام (س ) کے مولانا حماد مدنی ، علامہ بنوریہ ٹاون ، دارالعلوم کراچی کے مولانا حنیف خالد ،جامعة الرشید کے مولانا الطاف الرحمن ،جامعہ فاروقیہ کراچی کے مولانا حماد ، جامعہ اشرف المدارس کے گلستان جوہر کے مولانا مطیع الرحمن ، الرحمت ٹرسٹ کے مولانا عبدالحمیدربانی ،البرکت ٹرست کے سید صلح احمد ،جامعہ دارالھدٰی کے مولانا عبدالحمید ،جامعہ انوار الصحابہ کے مولانا سمیع اللہ رحیمی ‘اسلامک ینورسٹی کے مولانا محمد آزاد ، جامعہ عربیہ اسلامیہ کے مولانا فصیح احمداورمولاناروزی خان سمیت دیگر علماء کرام مولانا اقبال اللہ، مولانا اعجاز اشرف ،مولانا مجاہد امین ،مولانا فصیح احمد، شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ،مولانا سید حماداﷲ شاہ ، مفتی وحید الرحمن ،مولاناعطاء اﷲ وحید مولانا شمس الحق’ مولانا محمد امتیاز ، مولانا عبدالرحیم ، مولانا عنایت اﷲ ‘مولانا سلطان جماعة الدعوة کراچی کے محمد حافظ محمد سمیع اﷲ’سمیت دیگر کثیر تعداد میں چھوٹے بڑے مدارس کے علماء کرام اور نمائندگان نے شرکت کی۔
بعدازاں بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم دفاع حرمین شریفین کے سربراہ مفتی محمد نعیم، اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی ، جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، مولاناعبداللہ شاہ مظہر ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ایڈمنسٹریٹر مولانا غلام رسول ودیگر نے جمعہ 24اپریل کو عظیم الشان ریلی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام سعودی عرب کو اس مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑ سکتی ، سعودی عرب ہر مشکل کا ساتھی ہے اس کے ساتھ ہر حال میں دیںگے ، حکومت کی جانب سے قرارداد پوری قوم کی امنگوں کے خلاف اور دلازاری کا باعث ہے ، دفاع حرمین سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ہم متحد ہوکر حرمین کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے ،سعودی عرب سے ہمارا رشتہ صرف دوستی کا نہیں بلکہ ایمان کا رشتہ ہے، حکومت فی الفور عرب اتحاد کا حصہ بنے جو لوگ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں وہ یہ جان لیں ہم خطے میں پہلے ہی تنہا ہیں سعودی عرب کا ساتھ نہ دیکر ہمیں مزید تنہا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، حرمین شریفین کا مسئلہ کسی ایک مکتبہ فکر کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے ، پارلیمنٹ کے قرارداد پر تمام مذہبی ومذہبی سیاسی جماعتوں اور مذہبی طبقے کی دل آزاری ہوئیہے ، پاکستانی عوام عرب اتحاد کا حصہ بننے کی خواہش مندہے اور یمن کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کاتقاضہ کرتی ہے۔
رہنماوں نے کہاکہ انشاء اللہ جمعہ کو روز تمام مذہبی جماعتیں مل کر گرومندر سے تبت سینٹر تک طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور یہ ثابت کریں گے پاکستانی قوم غیرت مندقوم ہے اپنے دوست کومشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑسکتی ۔ رہنماوں نے کہاکہ پڑوسی ملک اور حوثیوں کی حرمین پرکھلم کھلا حملوں کی دھمکیوں کے بعد عالم اسلام کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے بالخصوص پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حرمین کے خلاف اٹھنے والے ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں۔