کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر اارگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید حیدر عباس رضوی نے ایران کے سابق صدر معروف مذہبی رہنماء آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی اسلامی ،سیاسی ،معاشی اور سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے اسے مدتوں پر نہیں کیا جا سکتا۔
ان کی بیش بہا خدمات کو نہ صرف ایران بلکہ پاکستانی قوم بھی ہمیشہ یاد رکھے گی ،سید حیدر عباس رضوی نے اُن کے انتقال کو اسلامی دنیا کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے غمزدہ خاندان ،اُن کے چاہنے والوں اور ایران کی عوام سے اظہار تعزیت کی ہے۔ جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات