مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی اور مسلکی تفریق کے بغیر پاکستان سب کا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ

General Qamar Javaid Bajwa

General Qamar Javaid Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک افغان بارڈر کے دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو دہشتگردوں کا پاکستانی علاقے میں داخلہ روکنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور پاک افغان بارڈر پر باڑ، خاردار تار، نئے قلعوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے سلسلے میں تفصیل سے آگہ کیا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔ آرمی چیف نے افغان بارڈر پر جوانوں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا۔

پشاور میں آرمی چیف سے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے علماء نے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملک میں قیام امن کیلئے علماء کے کردار کو سراہا۔

علماء نے سپہ سالار سے ملاقات میں دہشت گردی کی متفقہ طور پر مذمت کی اور امن و امان کے قیام کیلئے فوج کی کوششوں کو سراہا۔