شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آنے والے یاتری سکھ حضرات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
اس حوالے سے سچا سودا میں تمام تر انتظامات مکمل اور بھرپور طریقے سے کرنے کے لئے انتظامی امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ڈی سی راؤ ریاض اعجاز نے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام لوگوں کو برابر اور نمایاں حقوق فراہم ہیں۔
تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکتیں ہیں۔اس موقع پر یاتریوں کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر اے سی سٹی شبیر حسین بٹ۔ڈی ڈی او ایچ آر ایم خرم شہزاد بھٹی ،ڈی او سول ڈیفنس، ڈی او انفارمیشن پون سنگھ اروڑا، ریسکیو 1122، واپڈا، پو لیس اور ٹی ایم او کے علاوہ سکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر تمام راستوں پر جگہ جگہ چیک پوسٹ اور سیکورٹی اہلکار تعینات کرنے اور طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔