اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال 19-2018 میں ترسیلات کی مد میں 21 ارب ڈالر آنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 19-2018 میں ترسیلات کی مد میں 21ارب ڈالر آنے کا امکان ہے اور ترسیلات زر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ میں خاطر خواہ سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ کی خریداری کیلیے 4ہزار درخواستیں رجسٹرڈ ہوئیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹس کی روپے میں وقت سے پہلے کیش کرانے پر کوئی کٹوتی نہیں ہوگی۔