آزاد کشمیر کے سینئر اور بزرگ سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی راہنما سابق سینئر وزیر ہر دلعزیز عوامی راہنما چوہدری صحبت علی جن کی آج 14 فروری کو دوسری برسی منائی جا رہی ہے سینئر پارلمینٹرین چوہدری صحبت علی اپنے دور کے ان اہم سیاسی زعما میں تھا جو سیاسی ہوائوں کا رخ اپنے ساتھ چلانے کا ملکہ رکھتے تھے وہ نصف صدی تک آزاد کشمیر اور بالخصوص میر پور ڈویژن کی سیاست پرچھا ئے رہے چوہدری صحبت علی موجودہ ضلع بھمبر کے نواحی گائوں چہلہ کے ایک زمیندار چوہدری احمد خان کے گھر 15 مئی 1926 کو پیدا ہوئے۔
زما نہ طا لبعلمی ہی میں وہ محرو م طبقا ت کی تر قی اور تحر یک آزادی کی تڑ پ رکھتے تھے چو ہدر ی صحبت علی نے ابتدا ئی تعلیم مڈ ل سکو ل پنجیڑ ی سے حاصل کی میٹر ک گو رنمنٹ پا ئلٹ ہائی سکو ل سے امتیا زی نمبرا ت سے پا س کیا انٹر میڈیٹ پر نس آف وولز کا لج جمو ں سے کیا 1947میں بر صغیر جب دو علا قوں پا کستا ن اور ہندوستا ن میں تقسیم یوا تووہ پر نس آف وولز کا لج میں گر یجو یشن کے طا لب علم تھے 1947کی ڈ گر ہ حکومت کے خلا ف عوامی بغاوت کے با عث تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا اورچو ہدر ی صحبت علی نے کشمیر کی آزادی اوع غر یب مظلو م طبقا ت کے حقوق کے لئے عملی طور پر سیا ست میں حصہ لینا شرو ع کر دیا 1947کی ڈو گر ہ حکومت کے خلا ف بغاوت میں شر یک رہے 14اکتو بر کو آزاد حکومت کے قیا م کے بعد آزاد ریا ست کے غیر مراعات یا فتہ محرو م طبقات کے حقوق کا بیڑ ہ اٹھا یا ڈو گر ہ سامرا ج اور ان کے ایجنڈ ے کے ستا ئے ہو ئے لو گو ں کی نظر یں چو ہدری صحبت علی پر مر کو ز ہو گئیں جنہوں نے پو رے عزم واستقلا ل اور پا مر دی سے یہ چیلنج قبو ل کیا اور اپنے علاقہ کے غیر مو رثی غیر محرو م طبقا ت کو حقوق دلائے لوگو ں کو سیاسی شعور وآگہی کا درس دیا اور یہ باور کرا یا کہ عوامی طاقت کے سا منے کو ئی جا بر اور مظلو م ٹھہر نہیں پا ئے گا سیا سی زند گی کے اوائل میں انہیں کئیں قو قو ں سے نبرد آزماہو ناپڑالیکن وہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر تو کل کئے عو امی سیلا ب کی قیا دت کرتے ہوئے آگے ہی بڑ ھتے رہے۔
CH Anwarul Haq
لو گو ں کو جا گیر داری کے شکنجے غلا ما نہ حصا ر مظلو میت کے پھندے سے نکا لنے زمینو ں کے ما لکا نہ حقوق دلانے مقا می قبا ئل کے ما بین زمنیو ں کے آئے روز تنا زعا ت طے کر نا مختلف قبا ئل کے در میا ن نفر ت کی خلیج کو ختم کر نا چو ہدری صحبت علی کے اہم کا رنا مے تھے عو امی نما ئند گی کے جر م میں پا بندیو ں اور سختیوں کبھی نہ گھبرا ئے اور پر وٹوکو ل سے قطع نظر عوام میں گل مل جا نا ان کی زند گی کا طر ہ امتیا ز تھا وہ غر یب مظلوم بے بس بے کس لوگو ں کے لئے ہر دم کمر بستہ رہتے اور مظلو م کی حما یت میں حا لا ت کی پرو اہ کئے بغیر ظا لم اور جا بر لو گو ں سے ٹکرا جا تے تھے چو ہدر ی صحبت علی نے اپنی سیا سی زندگی میں نہا یت اہم کا میا بیاں حا صل کئیں ان کی سیا ست کا آغا زٹاون کمیٹی بھمبر کے چیئر مین کی حیثیت سے ہو اوہ ٹاون کمیٹی کے پہلے چیئر مین منتخب ہو ئے دو مر تبہ آزادجمو ں وکشمیر کے اسٹیٹ کو نسل کے ممبر منتخب ہوئے۔
1970میںقائم ہو نے وا لی آزادکشمیر کی پہلی قانو ن ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہو ئے اس زما نہ میں چو ہدر ی صحبت علی اپنی مقبو لیت کے با مے عرو ج پر تھے اور ان کا کوئی ثا نی نہ تھا جب ذوالفقا رعلی بھٹو نے آزاد کشمیر میں پیپلز پا رٹی قائم کر نے کا فیصلہ کیا تو چوہدر ی صحبت علی نے ان کا بھر پو ر ساتھ دیا وہ آزاد کشمیر میں پیپلز پا رٹی کی بنیاد رکھنے وا لو ں میں شا مل تھے ریا ستی اور قومی سطح پر چو ہدری صحبت علی کو اس وقت شہرت ملی جب وہ 1975کے انتخا با ت میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے وزیر اعظم خا ن عبدا لحمید خا ن کی کا بینہ میں انہیں وزرا ت ما ل کا قلمند ان ملا وہ عو امی مفاد کے حا مل کا مو ں میں سستی اور کا لی کے قائل نہ تھے اور آج کا کا م کل پر چھو ڑنا تو انہیں انتہا ئی برا لگتا تھا کا م چو ر رشوت خو ر اور ٹرخا نے وا لے ملا زمین سے انہیں سخت چڑ تھی بلکہ عوامی شکا یت پر وہ ایسے نکھٹو آفیسرو ں واہلکا رو ں کو معطل کر نے میں دیر نہ کر تے تھے۔
انہو ں نے آزادکشمیر میں پہلی دفعہ بحیثیت وزیر ما ل زرعی اصلا حات کا نفاذ کیا اور غیر مو رثی طبقے کو حقوق ملکیت دینے میں اہم کر دارادا کیا ضیاالحق کے ما رشل لا ء کا بھی جو اں مر دی سے مقا بلہ کیااس وجہ سے 1985کے الیکشن میں انہیں نا اہل قرا ر دے دیا گیا لیکن 1990کے الیکشن میں حصہ لیا اور تا ریخی کا میا بی حا صل کی اور آزاد حکومت کے سینئر وزیر بنے عوامی بھلا ئی اور آزاد خطے کی تعمیروترقی کے لئے بے شما ر کا م کئے سیاست میں بھا ئی چا رے اور رواداری کو فرو غ دیا مختلف بر ادریو ں اور قبیلو ں کے در میا ن بر داشت اور رواداری کے جذ بے کو فرو غ دیا چو ہدری صحبت علی طو یل علا لت کے بعدآج ہی کے دن 14فروری 2013کو سی ایم ایچ لا ہو ر میں انتقا ل کرگئے ان کا جسد خا کی لا ہو ر سے بھمبر لا یا گیا چڑ یا ولہ کے مقام پر آزاد کشمیر کے عوام اور چو ہدر ی صحبت علی کے چاہنے والوں نے ان کے جسد خا کی کا تا ریخی اور آخری استقبا ل کیا۔
DR Inaam Ul Haq
حکومت وقت نے آزاد کشمیر نے تعطیل کر دی پا ئلٹ ہا ئی سکو ل بھمبر میں ان کا تاریخی جنا زہ ادا کیا گیا جس میں آزاد حکومت کے وزیر اعظم وآرا کین کا بینہ ،سیا سی زعما ،عوامی نمائندو ں پا ک آرمی کے متعددجو انو ں اور علا قہ کی عوام نے بھر پو ر شرکت کی اس موقع پر ان کی خد ما ت کو جا ندا ر الفا ظ میںخرا ج عقیدت پیش کیا گیا چو ہدری صحبت علی نے ورثامیں 5 بیٹے چھو ڑے ہیں جن میں سب سے بڑ ے بیٹے لیفٹنٹ جنرل اکرا م الحق چو ہدر ی پا ک فو ج میں خد ما ت دے رہے ہیںجبکہ سا بق سپیکر قانو ن ساز اسمبلی چو ہدر ی انوارا لحق نے سیا سی میدا ن میں چو ہدر ی صحبت علی کے مشن کو جا ری رکھا ہو ا ہے ڈا کٹر انعا م الحق چو ہدر ی،چو ہدر ی احسا ن الحق ،چو ہدر ی اعزازالحق بھی عوا می خد مت میں پیش پیش ہیں۔