کراچی (جیوڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 2 ارب 98 کروڑ ڈالر کی رقم وطن ارسال کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ارسال کی گئی رقم 2 ارب 64 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 12.61 فیصد زائد ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2014 کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 396.90 ملین ڈالر، 284.90 ملین ڈالر، 199.01 ملین ڈالر، 172.71 ملین ڈالر، 152.17 ملین ڈالر، اور 33.14 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ اگست 2013 میں ان ممالک سے آنے والی رقوم بالترتیب 321.86 ملین ڈالر، 256.01 ملین ڈالر، 217.87 ملین ڈالر، 198.53 ملین ڈالر، 134.46 ملین ڈالر، 36.75 ملین ڈالر تھیں۔
اگست 2014 کے دوران ناروے، سوئزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 89.88 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اگست میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 74.66 ملین ڈالر تھی۔