ترسیلات زر 10 ارب 35 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک)کراچی سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر دس ارب پینتیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، مشرق وسطی سے چھ ارب چھبیس کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب گیارہ کروڑ ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں ترسیلات زر چھ فیصد بڑھ گئی۔ اس عرصے میں سعودی عرب سے دو ارب ستانوے کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی۔ متحدہ عرب امارات سے دو ارب آٹھ کروڑ ڈالر جبکہ امریکہ سے ایک ارب تریسٹھ کروڑ پاکستان بھیجے گئے۔