کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 16- 2015ء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 19 ارب 91 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے اور ان میں سالانہ 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرف جون 2016ء میں 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن بھیجی گئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
ماہرین کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم عالمی ادائیگیوں اور وصولیوں کے فرق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ بینکس اگر رقم ترسیل کرنے کی لاگت میں کمی کرنے کے اقدامات کریں تو ترسیلات زر کا حجم مزید بہتر ہو سکتا ہے۔