دوردراز علاقوں میں فرائض سرانجام دینے والے داکٹرز کوخصوصی مراعات دی جائیں گی: خواجہ سلمان رفیق
Posted on May 25, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
لاہور (میڈیا ورلڈ لائن)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو کوالٹی ہیلتھ کیئر کی فراہمی اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
ـانہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں صوبہ کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیش، مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ، میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیـ میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد، ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام ڈاکٹر اختر رشید ملک، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن اظہار احمد شیخ، ڈائریکٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ڈاکٹر جاوید عمر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ(آئی ایم این سی ایچ)ڈاکٹر تنویر، ڈائریکٹر ہیلتھ ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ظفر اکرام کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کیـ اجلاس میں نوزائدہ بچوں کی شرح اموات(Infant Mortality)کو کم کرنے۔
بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سنٹرز کو 100 فیصد فنکشنل کرنے اور ٹرشری کیئر ہسپتالوں کے ساتھ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ،طبی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور صوبہ میں میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لئے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اس سلسلہ میں سفارشات مرتب کی گئیںـاجلاس میں دور دراز علاقوں کے ہیلتھ سینٹرز کو آباد کرنے اور پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں میں فرائص سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج دینے کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیاـ
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے تحت ماں اور بچہ کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کی اپ گریڈیشن اس سلسلہ کی کڑی ہے ـسیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ محکمہ صحت نے ہر سال مخصوصی تعداد میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ کی ہے اور آئندہ 4 سال کے دوران تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر دیا جائے گاـ
مزید برآں بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کو DFID کے تعاون سے اپ گریڈ اور فعال بنانے کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے ـخواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں، نرسوں کی فلاح و بہبود ، ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری افرادی قوت کی کیپسٹی بلڈگ اور دیگر معاملات کیلئے ایک روڈ میپ پر عمل پیرا ہے ـ انہوںنے کہا کہ ان تمام اقدمات کا اولین مقصد مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ـ انہوںنے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ نرسنگ کی اعلی تعلیم کے فروغ اور نصاب کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔