معروف قوال غلام فرید صابری کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

Ghulam Farid Sabri

Ghulam Farid Sabri

کراچی (جیوڈیسک) معروف قوال غلام فرید صابری کی 23 ویں برسی آج منائی جائے گئی۔ ان کی قوالیاں آج بھی چاہنے والوں کو یاد ہیں۔ 1930 میں بھارتی صوبے مشرقی پنجاب میں آنکھ کھولنے والے غلام فرید صابری کو بچپن سے ہی قوالی گانے کا شوق تھا۔

انہوں نے قوالی کی باقاعدہ تربیت اپنے والد عنایت صابری سے حاصل کی۔ 70 اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور تھا، انھوں نے “بھر دو جھولی میری یا محمد” جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منویا۔ 5 اپریل 1994 کو قوالی کی دنیا کا یہ تابندہ ستارہ مداحوں کو چھوڑ کی دنیا سے رخصت ہو گیا لیکن آج بھی قوالی کا ذکر غلام فرید صابری کے ذکر کے بناء ادھورا ہے۔