معروف صحافی حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے۔ چوہدری مصطفی رمدے

پیر محل (محمد خرم شہزاد بھٹی) ایڈوکیٹ جنرل آف پنجاب چوہدری مصطفےٰ رمدے نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ معروف صحافی حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے اور یہ کاروائی جس نے بھی کی ہے انتہائی بزدلانہ اقدام ہے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور جس طرح حساس اداروں پر الزامات لگائے جا رہے ہیں اس سے پاکستان کے مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچے گا اور مسائل میں اضافہ ہو گا۔

اسی لئے صحافتی تنظیموں کو بھی پاکستان کیلئے ہر پہلو پر غور کر تے ہوئے اقدامات کر نے ہو نگے انہوں نے کہاکہ جو لوگ اس واقعہ کی آڑ میں پاکستان مسلح افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہیں چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں ، پاکستان ہے تو ہم ہیں ، اور پاکستان کے تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ، صرف ذاتی مفادات کو نہ دیکھیں بلکہ پاکستان کو بھی مد نظر رکھیں ، مسلح افواج نے پاکستان کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں اور جو لوگ مسلح افواج اور اداروں کا تصادم کروانا چاہتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاںمحمد نواز شر یف نے تحقیقات کے احکامات جا ری کر دئیے ہیں اور حقائق جلد عوام کے سامنے آجائینگے جبکہ کرا چی میں سیکورٹی کے نا قص انتظامات کی باعث دہشت گر د سر عام گھوم رہے ہیں جو کہ قابل مذ مت ہے انہوں نے کہا کہ اس میں حملے میں غیر ملکی عناصر بھی ملوث ہو سکتے ہیں جو کہ پاکستان میں امن دیکھنا نہیں چاہتے اور اداروں کو بدنام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حامد میر جیسے متحرک اور محنتی صحافی پر حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔