فیصل آباد : معروف کالم نگار محمد عتیق الرحمن پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری مقرر۔ اس موقع پر سردار حسنین عباسی کو جوائنٹ سیکرٹری، محمد اقبال جوئیہ کوسیکرٹری انفارمیشن، آفاق احمد خان کو سیکرٹری نشر و اشاعت، ماجد علی خان کوڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اور عبد المقدم کو ڈپٹی سیکرٹری نشر و اشاعت مقرر کیا گیا ۔پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ لکھاریوں کی واحد نظریاتی تنظیم ہے جس کا نظم پچاس سے زیادہ ممالک میں قائم ہو چکا ہے۔
پاکستان کے تمام اضلاع سمیت دنیا بھر سے لکھاریوں کی ایک بڑی تعداد کی پی ایف سی میں شمولیت اور محبت قابل فخر ہے ۔مرکزی صدر ملک محمد سلمان کا کہناتھا کہ پی ایف سی قلمکاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکرے گی جس کی ہمارے قلم کاروں کواشد ضرورت ہے۔
بہت جلد پی ایف سی پورے ملک میں مختلف جگہوں پر سیمینارز ،ٹریننگ سیشن اور مختلف تربیتی پروگراموں کاانعقاد کرے گی جس میں ملک پاکستان کے نامی گرامی قلم کار،مصنفین اور کالم نگار اپنے تجربات کی روشنی میں نئے لکھنے والوں کو تربیت فراہم کریں گے۔
مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری محمد عتیق الرحمن کا کہناتھا کہ پی ایف سی کامقصد ذاتی تشہیر نہیں ہے بلکہ لکھاریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا اور لکھاریوں کو زیادہ زیادہ سے سہولیات فراہم کرنا ہے۔
نئے لکھاریوں کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنے سینئرز سے سیکھ سکیں اور سینئرز کے تجربات سے ہم فائدہ اٹھا سکیں۔