لاہور (جیوڈیسک) معروف شاعر احمد فراز 14 جنوری 1931 کو پیدا ہوئے۔
ان کے پہلے شعری مجموعے تنہا تنہا نے انہیں متعارف کرایا تو دوسرے مجموعے دردآشوب نے انہیں آدم جی ایوارڈ یافتہ بنا دیا اور پھر تو جیسے سالوں کا سفر لمحوں میں طے ہونے لگا جس دوران وہ ہمیشہ معاشرتی ناہمواریوں پر بے چین ہی دکھائی دئیے۔
احمد فراز نے اگر کوچہ جاناں کی سیر کی تو فرد سے فرد کی محبت کی پاداش میں قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ 14 شعری مجموعوں کے خالق احمد فراز 25 اگست 2008 کو اِس دارفانی سے کوچ کر گئے تھے۔