لاہور: معروف شاعر وکالم نگار ایم اے تبسم گزشتہ روز سینے میں انفیکشن کے باعث علیل، جنرل ہسپتال میں چیک اپ۔تفصیلات کے مطابق معروف شاعر وکالم نگار ایم اے تبسم گزشتہ کئی روز سے سینے میں درد اور جلن محسوس کررہے تھے۔
گزشتہ شب اچانک انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی تو انہیں مقامی کلینک میں لے جایا گیا مگرڈاکٹرز نے انہیں فوراً ہسپتال لے جانے کامشورہ دیا جس پر انہیں جنرل ہسپتال لے جایا گیا ۔ڈاکٹروں کے چیک اپ کے بعد حالت بہترہونے پر گھرواپس آگئے۔شوبز اور صحافت سے وابستہ معتدد شخصیات نے ان کی خیریت دریافت کی۔