معروف عالم دین و روحانی شخصیت مرحوم حافظ سعید احمد قادری کا سالانہ عرس

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن : معروف عالم دین و روحانی شخصیت روحانی شخصیت مرحوم حافظ سعید احمد قادری کا سالانہ عرس و دستارفضیلت کی تقریب آج مورخہ 6 جون بروز جمعہ جامعہ سعیدیہ عیدگاہ شمالی کروڑ لعل عیسن میں شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی۔ عرس کی تقریب صبح 9 بجے شروع ہو گی۔

تقریب میں پیر آف گولڑہ شریف پیر سید غلام نظام الدین جامی صاحب خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ دیگر علمائے کرام کے خطابات ہونگے اور خصوصی خطاب معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی فرمائیں گے۔ بعد از دستارفضیلت میں طلباء کو اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ اور آخر میں لنگر ہو گا۔