رینٹل پاورعمل درآمد کیس کی سماعت،نیب نے رپورٹ جمع کر ادی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک)نیب نے رینٹل پاور عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے ہدایات لے کر بتایا جائے کہ ملوث افراد کیخلاف کیا کارروائی کی گئی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ رینٹل پاور عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے ، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے نیب کی جانب سے12 کیسز کی الگ الگ رپورٹس پیش کیں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے ہدایت لے کر آگاہ کریں کہ کیا ملوث افراد کیخلاف چالان پیش کیے گئے اور کیا قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔