کراچی (جیوڈیسک) عالمی ٹریبونل برائے سرمایہ کاری تنازعات نے رینٹل پاور کیس میں کار کے کمپنی کی درخواست مسترد کر دی۔
عالمی ٹریبونل نے کارکے کے چار جہازوں کو پاکستان سے واپس روانہ ہونے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ صرف ایک جہاز کو واپسی کی شرط پر رجسڑیشن کیلئے دبئی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے اٹھائیس مئی کو کارکے کے چاروں جہاز تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا۔ کارکے کمپنی کے منجمد بینک اکاونٹس بحال کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔ ٹریبونل نے رینٹل پاورکیس کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے اور کار کے کے خلاف کارروائی معطل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔