اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پیش ہوئے۔
سابق وزیر اعظم کے کا کہنا تھا کہ تھا کہ ریفرنس سے متعلق ضروری دستاویزات ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور معاہدے سے فائدہ اٹھانے والے ملزمان کی عدالت میں پیشی تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، ملزمان اقبال زیڈ احمد اور ایم این بیگ نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فائدہ اٹھانے والوں کو کیسے چھوڑا جا سکتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، جس کے بعد عدالت نے ہدایت کی کہ راجہ پرویز اشرف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کی جائیں، احتساب عدالت نے چودہ دسمبر تک فرد جرم موخر کر دی۔