اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ راجا پرویز اشرف پر کرائے کے بجلی گھروں میں کرپشن کا الزام ہے۔
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے تو انہیں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی کاپی فراہم کی گئی۔ نیب نے واپڈا اور سرکاری افسروں سمیت 9 ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔ راجا پرویز اشرف کو چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
ان کے خلاف عبوری ریفرنس پہلے ہی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ سابق وزیراعظم کی نامزدگی کے بعد ملزموں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت دو دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔