اسلام آباد (جیوڈیسک) رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت پیش ہو گئے۔ فاروق نائیک کہتے ہیں کرپشن الزامات بے بنیاد ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت جسٹس محمد بشیر کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نوڈیرو پاور پلانٹ کی مشینری منتقل کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔
راجہ پرویز اشرف اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف پر مالی کرپشن کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو غیر متعلقہ افراد کے نام خارج کرنے اور حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔