بھمبر کی خبریں 26/02/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ تعلیم اور دیگر شعبوں کے بعد اب بھمبر کی سیاست کھیلوں پر بھی اثر انداز ہونگے لگی ٹیلنٹ اور میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کیلئے مافیا سر گرم کئی سالوں سے کرکٹ ایسوسی ایشن پر قابض اور اجارہ دار گروپ کی بیدخلی مافیا کو ایک آنکھ نہ بھا سکی آزاد کشمیر کرکٹ بورڈ کی نامزدگی ختم کروانے کیلئے سر توڑ کوششیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بورڈ کے چیئرمین فضل علوی نے میرٹ پر نوجوان کھلاڑی ثاقب بشیر بٹ کو صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع بھمبر نامزد کیا جس پر کرکٹ ایسوسی ایشن بھمبر پر عرصہ دراز سے قابض سفارشی اور مفاد پرست ایسوسی ایشن جنہوں نے بھمبر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوئی کردار ادانہ کیا اور نہ ہی گذشتہ 10 سالوں سے ضلع کے اندر کسی بھی ٹیم کو رجسٹرڈ کروایاچیئرمین کرکٹ کی طرف سے کی جانے والی نامزدگی پرمافیا بلبلا اٹھا ذرائع سے خبر ملی ہے کہ میرٹ پر ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ہونے والی نامزدگی ختم کرانے کیلئے بھمبر کی سیاسی شخصیات بھی متحرک ہو چکی ہیں جنہوں نے میرٹ پر نامزد ہونے والے صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ثاقب بشیر بٹ کو ہٹانے کیلئے اپنے گھوڑے میدان میں دوڑا دئیے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر صحت مندانہ معاملات میں سیاسی مداخلت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر محکمہ شاہرات کی غفلت اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی بھمبر میرپور روڈ ، بھمبر گجرات روڈ ، رنگ روڈ کھنڈرات میں تبدیل سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے حادثات کا سبب بننے لگے محکمہ شاہرات کے بیلدار گڑھوں کو چھپانے کیلئے مٹی پائو پالیسی پر گامزن ایکشن کون لے گا عوام علاقہ کا حکومت سے سوال تفصیلات کے مطابق بھمبر میں محکمہ شاہرات کی غفلت اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث بھمبر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں خستہ حالی کی شکار سڑکیں جن میں سر فہرست بھمبر گجرات روڈ، بھمبر میرپور روڈ، رنگ روڈ، بھمبر میرپور بائی پاس روڈ شامل ہیں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے سڑکوں پر جا بجا گڑھے بنے ہوئے ہیں جو روزانہ حادثات کا سبب بن رہے ہیں جبکہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا جبکہ محکمہ شاہرات کے بیلدار سڑک پر بنے گڑھوں میں روزانہ مٹی ڈال کر دھول میں اضافہ کر رہے ہیں جس کے باعث سڑکوں پر سفر کرنے والے لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بھمبر کی مین شاہرائوں کی خستہ حالی پر بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ شاہرات کی غفلت تو سب پر عیاں ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی حقائق پر آنکھیں موند لینا قابل افسوس ہے آخر ان ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی مرمت کون کرے گا اور خرابی کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کون لے گا عوام علاقہ کا حکومت سے سوال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ عبدالمالک اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد کل برنالہ پہنچیں گے برنالہ آمد پر انکا فقید المثال استقبال کیا جائیگا تحریک انصاف کے راہنما کو کڈہالہ سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں برنالہ لایا جائیگا تفصیلات کے مطابق امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ عبدالمالک اعوان کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد کل یکم مارچ بروز اتوار کو برنالہ پہنچیں گے برنالہ آمد پر انکے حامی اور تحریک انصاف کے کارکنان انکا کڈہالہ کے مقام پر فقید المثال استقبال کرینگے تحریک انصاف کے راہنما کو کڈہالہ سے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ برنالہ لایا جائیگا جبکہ کڈہالہ سے لیکر موئیل تک ایک بڑی ریلی نکالی جائیگی جس سے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما خطاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف چلنے والی تحریکیں اور سازشیں دم توڑ چکی ہیں دہشت گردی اور توانائی بحران سمیت دیگر مسائل پر جلد قابو پا لیا جائیگا تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں کمی آئی اور عوام کو ریلیف کے ثمرات پہنچ رہے ہیں اووسیز کشمیری اور پاکستان کمیونٹی بیرون ممالک میں سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اپنی اپنی بساط کے مطابق پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم آف بھمبر نے صحافیوں کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے فہم و فراست سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد مسلم لیگ ن پر بڑھا ہے اور عوام اب پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف ہی ان کے حقوق کا بہتر تحفظ کر سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ بیرونی عالمی طاقتیں سازشوں کے جال بن کر پاکستان کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں لیکن میاں نواز شریف نے انتہائی نا مساعد حالات میں بہترین فیصلے کیے اور ملک کے اندر جاری خلفشار کے خاتمے کیلئے لیڈر شپ کے درمیان اتفاق رائے کرا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، توانائی بحران ، بے روز گاری ، مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومت پاکستان نے عملی اقدامات اٹھائے جس میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے جو قوم کیلئے خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے اوورسیز کشمیری اور پاکستانی اپنے ملک کے بلا تنخواہ سفیر ہیں اور مسلم لیگ ن کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ہم پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف یوتھ ونگ یونین کونسل ملوٹ ملک وسیم اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ ملک عبدالمالک اعوان کا آج برنالہ آمد پر تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن ان کا کڈہالہ میں شاندار اور تاریخی استقبال کر کے برنالہ میں تبدیلی ثبت کر دینگے تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت میں آزاد کشمیر بھر میں کلین سویپ کریگی انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ سے عبدالمالک اعوان کا تحریک انصاف میں شامل ہونا خوش آئند ہے انشاء اللہ برنالہ میں ان کی قیادت میں تبدیلی آ کر رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میڈیا کی خبر پر ایکشن بھمبر گجرات روڈ پر کئی ماہ سے التواء میںپڑا کام شروع ٹھیکیدار نے مٹی اور بجری ڈال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا عوام علاقہ کا اظہار اطمینان تفصیلات کے مطابق بھمبر گجرات روڈ پر مکہال، موہڑا سدھا اوربڑھنگ میں سڑک کی مرمت اور ری کنڈیشنگ کا کئی ماہ قبل ٹھیکہ ہوا تھا جس پر کام شروع نہ ہو سکا گذشتہ دنوں میڈیا کے ذریعے اس دیرنیہ مسئلہ کو اجاگر کیا گیا جس پر ٹھیکیدار نے فوراً کام شروع کروا دیا اور سڑک پر مٹی ڈال کر لیولنگ کیساتھ ساتھ بجری اور مٹی ڈالنے کا عمل بھی شروع ہو گیا جس پر بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے کام کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ ضلع بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمود الحسن ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں مرکزی رہنما فریڈ م موومنٹ چوہدری شبیر احمد کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا اجلاس میں مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ، چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر اقبال، سلیم اکبر جرال، محمد منشاء وقار، خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین، یٰسین تبسم، سلیم سیٹھی، شیخ عابد حسین، احمد برکت ، ملک سلیم، مرزا ظفر بھولا، احسن لطیف، ظہیر عباس، سلیم ساگر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخیر یونیورسٹی بھمبر کا قیام ایک مشنری جذبے کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد بھمبر کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب بہترین ماحول میں تعلیم کے زیور سے منور کرنا ہے یان خیالات کا اظہار لخیر یونیورسٹی بھمبر کے وائس چانسلر محمد امتیاز گورائیہ نے الخیر یونیورسٹی بھمبر میں پہلے سالانہ تین روزہ SPRING FESTIVAL کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آزادکشمیر کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کی پہلی یونیورسٹی ہے جو 1994 سے قائم ہے اور کمپیوٹر سائنسز مینجمنٹ سائنسز ،سوشل سائنسز اور تعلیم کے شعبہ جات میں بچوں کو تعلیم دے رہی ہے اور بہت جلد عوام علاقہ کی مشاورت سے ان کی ضرورت کے شعبہ جات بھی یونیورسٹی میں کھولے جائیں گئے۔آج کا یہ Festival الخیر یونیورسٹی کی طرف سے بھمبر کے تمام لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔بھمبر کے سب لوگ بچے بوڑھے ،جوان ،عورتیںمرد یونیورسٹی آئیں اور تمام پروگرامز سے لطف اندوز ہوںپہلے دن قرآت اور نعت کے مقابلہ جات کے ساتھ بی ایڈ اور ایم ایڈ کے طلبہ کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے رنگا رنگ خاکے ، نغمے ڈرامے اور گیت پیش کئے ،جن سے حاضرینبہت لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے دل کھول کر داد دی ۔پنڈال کی ایک طرف بی ایڈ اور بی اے ،بی ایس سی کے طلبہ کی طرف سے معلومات پر مبنی چارٹ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔