لیہ + کروڑ لعل عیسن کی خبریں 27/01/2016

Crore Lal Easan News

Crore Lal Easan News

لیہ +کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) مغفرت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے جو قادر مطلق ہے، توبہ کے دروازے ہر وقت کھُلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز سول جج شیر باز خان ، اور کامران خان سیہڑ کے والد معروف قانون دان ارشد اسلم خان سیہڑڈپٹی ڈائریکٹر سردار ہیبت علی خان سیہڑ ،عظمت علی خان ایڈوکیٹ ، سرائیکی قومی موومنٹ کے مرکزی صدر سردار شاھین خان سیہڑ کے بھائی اور اڈیشنل لینڈ افیسر سردار عرفان خان AC سردار فرحان خان کے چچا سردار صفدر علی خان سیہڑ کی قل خوانی کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ حضور نبیۖ دونو ںجہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے آپ ۖ کے اہل بیت اور اصحاب رسولۖ سے محبت کرنے والا ہی کامیاب و کامران ہے ان میں سے کسی ایک کو نہ ماننے والے کی بخشش ممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر امام زین العابدین امام باقر کے سامنے اُس وقت کے لوگو ں نے صحابہ کے بارے میںجملے کہے جس پر آپ دونوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے ساتھ انہیں بدعا دی، انہوں نے کہا کہ اہل بیت اور اصحاب رسولۖ کے گلے شکوے ہر گز جائز نہیں انہوں نے کہا کہ والدین کا سایہ خیر و برکت اور آخرت کا بہترین زریعہ ہے، والدین کی خدمت کرنے والا کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا۔قل خوانی میں سنیٹر ظفر اللّہ خان ڈھانڈلا،سابق MNA سردار امان اللّہ خان شہانی،ملک نیازجکھڑ،سردار لیاقت علی کھتران، سابق تحصیل ناظم ملک منظور جوتہ ،AC سردار مصطفی خان سیہڑ، یونین کونسل کے چئیرمینوں ملک مشتاق سامٹیہ فروز علی خان سواگ،عمر علی اولکھ،سید حسنین گیلانی،انعام الحق،طارق علی سامٹیہ، ملک عبدالحمید سامٹیہ،ملک غلام شبیر بپی،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،وائس چئیرمینوں، چوہدری عبد الرؤف گجر،ظفر سواگ،ملک مقبول تھند،تحصیل دار افتخار خان ڈھانڈلا،صدر بار ذوالفقار خان سیہڑ،ملک غلام اکبر سامٹیہ،اطہر مقبول سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ +کروڑ لعل عیسن(طارق پہاڑ)تحصیل کروڑ کے 7منتخب چئیرمین اور اُن کے وائس چئیرمین مسلم لیگ ن میں شامل،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ریٹرنگ افسران تنویر یزدان خان کے پاس تحصیل کروڑ کے 7چئیر مینوں چوہدری پرویز اختر،فضل کچھیلا،محمد اکرم گجر،چوہدری انعام الحق،ملک حمید،ملک طارق سامٹیہ،سید حسنین گیلانی وائس چئیرمینوں خالد گجر،چوہدری سردار احمد،اعجاز جگ،حیات جگ،اصغر بلوچ،منیر سامٹیہ اور ظفر سواگ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے بیان حلفی داخل کرادیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ +کروڑ لعل عیسن(طارق پہاڑ)مخصوص نشستوں پر متفقہ افراد لائے جائیں ۔چئیر مین شپ کا فیصلہ بعد میں ہو گا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لیہ سے ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن،سید ثقلین بخاری،صوبائی اسمبلی قیصر خان مگسی،مہر اعجاز اچلانہ،چوہدری اشفاق،سابقMPAملک احمد علی اولکھ عبدالشکور سواگ،ملک غلام حیدر تھند کو صوبائی قیادت کے حکم پر گزشتہ روز لاہور طلب کیا گیا جہاں پر جنوبی پنجاب کے کواڈینیٹر سنیٹر و مشیر وزیر اعظم سعود مجید سابق MPAعبدالحلیم شاہ و پینل نے لیہ سے ممبران اسمبلی کو آپس میں اتفاق رائے قائم کرنے اور ضلع کونسلوں سمیت میونسپل کمیٹیوں میں مسلم لیگ ن کے مخصوص نشستوں پر امیدوارلانے کی ہدایت دیں اور کہا کہ چئیرمینوں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔