لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ مہوش حیات، ایمان علی اور ماہرہ خان نے اپنے جونیئر اور نئے فنکاروں کے ہمراہ فلموں میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف اپنی پسند کے ہیروز کے ہمراہ کام کریں گی۔
ان فن کاراؤں نے معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں کام کرنے والے فلمساز تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انھوں نے مزید نئی با صلاحیت لڑکیوں کی تلاش کا کام تیز کر دیا ہے۔