این اے 122 کی رپورٹ قانون کے مطابق تیار کی : نادرا

Vote Thumbs Signs

Vote Thumbs Signs

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 کے کیس کی سماعت کے دوران نادرا حکام نے کہا کہ رپورٹ کے تمام اعداد و شمار درست ہیں۔

لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف کیس کی شروع ہو گئی ہے۔

اس دوران این اے 122 کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کرنے کے حوالے سے نادرا حکام نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے رپورٹ کے اعداد و شمار درست ہیں۔

چیئرمین نادرا نے اپنا تحریری بیان بھی عدالت میں جمع کرا دیا۔ فریقین کے وکلاء نادرا حکام پر جرح بھی کریں گے۔

کیس کی سماعت کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے۔ فریقین کے وکلا کے علاوہ کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔