نومبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) نومبر کے اختتام پر مہنگائی میں اضافے کی شرح سترہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران افراط زر کی شرح ساڑھے دس فیصد ہو جائے گی۔ جون دو ہزار بارہ کے بعد مہنگائی میں اضافے کی یہ بلند ترین شرح ہو گی۔ اشیا خورد نوش کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ مہنگائی کی شرح بڑھنے کا اہم سبب ہے۔

اکتوبر کے دوران افراط زر کی شرح نو اعشاریہ صفر آٹھ فیصد کی سطح پر رہی۔ دسمبر کے دوران آئی ایم ایف کی مزید تین قسطیں ادا کی جائیں گی۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر اکتیس کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کی جائے گی۔