ویت نام : باغی بلاگر کی سزا برقرار

Blogger

Blogger

ویت نام (جیوڈیسک) وسطی ویت نام کی ایک عدالت نے کمیونسٹ حکومت کے خلاف آن لائن تنقیدی تحریریں شائع کرنے کے جرم میں معروف باغی بلاگر کو دی جانے والی دو سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔

گزشتہ سال مئی میں ٹرونگ ڈ وئے نہیٹ کو حکومتی مفادات کے برعکس آزادیٔ رائے کو استعمال کرنے کے الزام میں مجرم ٹھہرایا گیا تھا ٹرونگ کے وکیل ٹران وو ہئی کے مطابق ڈینانگ شہر کی ایک عدالت میں جمعرات کو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران نہیٹ اپنی بے گناہی کے دعوے پر قائم تھا۔

تین سال قبل تک نہیٹ ویت نام کے ایک مقامی اخبار میں رپورٹر تھا، لیکن پھر اس نے یہ ملازمت چھوڑ کر اپنی ساری توجہ اپبے بلاگ ‘دوسرا نقطۂ نظر’ پر مرکوز کر دی۔ ء 2010 میں نہیٹ نے کہا تھا کہ اُس نے اخبار کی ملازمت اس لیے چھوڑی تاکہ وہ صرف وہ چیزیں لکھ سکے، جو وہ لکھنا چاہتا ہے۔