کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی میدان میں اہم پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی مزید کام کی ضرورت ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی شرح 4 فیصد سے کم پر آنا اہم کامیابی ہے جس کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم مہنگائی کم ہونے میں حکومتی پالیسیوں کابھی عمل دخل ہے۔
حالیہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس کی شرح بلحاظ جی ڈی پی میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال بھی ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔