تحریر: جویریہ امتیاز جمهوری اور پارلیمانی نظام سیاست میں جلے جلوس عوام میں شعور اور اویئرنیس پیدا کرنے کے لئے لازم جز سمجھے جاتے هیں, جلسے جلوسوں کے جهاں فائد بھی هوتے هیں وهیں ملکی معیشت پر مضر اثرات بھی پڑتے هیں, سیاسی جماعتیں جلسے جلوسوں کو اپنے ووٹرز اور عوم کو موبلائیز کرنے کا بڑا ذریعا سمجھتی هیں, چھوٹی بڑی تمام سیاسی جماعتیں ویسے تو سال بھر جلسے جلوسوں سے اپنی سیاست کو عوام میں زنده رکھتی هیں تاهم هر قسم کے انتخابات کو جلسے جلوسوں کی سیزن سمجھاجاتا هے,۔
سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل انتخابی مهم کے سلسلے میں هر چھوٹے بڑے شهر, دیهات, قصبوں اور محلوں میں جلسے جلوسوں, ریلیوں اور کارنر میٹنگس کا اهتمام کرتی هیں, جس میں سیاسی جماعتیں ان کے امیدوار اور دیگر آزاد امیدوار اپنے مد مقابل سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی کمزوریوں جبکه اپنے اچھے اچھے کاموں کو هائی لائیٹ کر که عام ووٹرز کو اپنی حمایت کے لئے قائل کرنے کی کوشش کرتی هیں, ۔
rallies LONDON
اسی طرح غیر سیاسی تنظیمیوں اور مختلف مزدور یونینز سمیت عام شهری بھی وقتن فوقتن اپنے مسائل کے حل اور حقوق کی حاصلات کے لئے جلسے جلوسوں, مظاهروں اور هڑتالوں, کا سهارا لیتے هیں, جس سے ان کے مسائل کے حل اور حقوق کی حاصلات میں تو قدرے مدد مل جاتی هے لیکن هڑتالوں اور مظاهروں کے نتیجے میں شهروں اور سڑکوں کو بھی بند کیا جاتا هے جس سے ملکی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب هوتے هیں, اور امن و امان کی صورتحال بھی خراب هونے کا اندیشه پیدا هوجاتا هے, لندن میں مظاهروں کے لئے ایک الگ جگھ مخصوص هے, جسے هائیڈ پارک کے نام سے جانا جاتا هے, ۔
جهاں مظاهریں انتظامیه کو مطلع کئے هوئے وقت پر اپنا احتجاج رکارڈ کراکے چلے جاتے هیں, بهت سے دیگر مهذب ممالک میں بھی جلسوں جلوسوں, مظاهروں اور احتجاج کے لئے باقائده قوانین هوتے هیں جن پر عمل بھی کیا جاتا هے, لیکن همارے ملک میں جتنے زیاده مسائل هوتے هیں یا جتنی زیاده نا انصافیاں جنم لیتی هیں اتنے هی زیاده جلسے جلوس, احتجاج, هڑتالیں اور مظاهرے هوتے هیں, قوانین هیں بھی تو ان پر عملدرآمد نهیں هوتا, جمهوری , اور پارلیمانی نظام میں آئین کے مطابق لوگوں کو اپنے مسائل اور حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی آزادی هوتی هے, جس سے لوگ فائده اٹھانا ضروری سمجھتے هیں….۔