نیویارک (جیوڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے کاروباری مرکز ٹرمپ ٹاور کے باہر ہوئے احتجاج میں مختلف نسلوں اور ملکوں کے لوگوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے تارکین وطن کو پناہ دینے کی حمایت میں یک زبان ہو کر نعرے لگائے۔
ان کا کہنا ہے ایسا بیان دینے والا امریکا کا صدر بننے کا اہل نہیں۔ اس شہر میں ہر مذہب اور رنگ و نسل کے لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا نسل پرستی کی باتیں کرنے والوں کو اس شہر میں نہ آنے دیں۔
واشنگٹن میں بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ دوسری جانب برطانیہ میں ٹرمپ کے ملک میں داخلے کے خلاف قرارداد پر ساڑھے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے دستخط کر دئیے ہیں۔