کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد میں ہزاروں شہیدوں کا مقدس لہو شامل ہے، کوئی بھی طاقت اور ریاستی جبر اس تحریک کو ختم نہیں کر سکتا۔
یوم شہداء کے موقع پر نائن زیروپر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور تمام تنظیمی کمیٹیوں کے اراکین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ جو عناصر تحریک کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی تحریک پر کئی بار کڑا وقت آیا۔ اللہ تعالیٰ نے متحدہ کو ہمیشہ ثابت قدم رکھا اور ہر آزمائش میں سرخرو کیا۔
رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیز آبادی نے کہا کہ وزیراعظم امریکی وزیردفاع کی پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکیوں پر سخت احتجاج کریں اور اس سے پہلے نواز شریف، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کو اعتماد میں لیں۔