شہرت نے تنہا کر دیا ہے : لیڈی گاگا

Lady Gaga

Lady Gaga

لندن (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ پرانے دوستوں سے تعلق متاثر ہوا ہے وہ ان سے بات کرنے کو ترستی رہتی ہیں۔ لیڈی گاگا جو ڈپریشن کی مریضہ رہ چکی ہیں نے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ آپ ایک رولر کوسٹر پر سوار ہیں۔

گاگا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شہرت سے ہرگز سکون محسوس نہیں کرتیں کیونکہ شہرت نے تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا ہے۔