لاہور (اقبال کھوکھر) معروف سماجی وقانونی ادارے”کلاس” کے نیشنل ڈائریکٹر وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس امریکہ روانہ ہوگئے۔
اس دورے کی دعوت انہیں امریکی صدر باراک اوبامہ کی طرف سے منعقدہ ناشتے کے لئے وائٹ ہائوس سے دی گئی تھی۔دورے کے دوران ایم اے جوزف فرانسس دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاسی وسماجی وسرکاری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
”کلاس”کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق نیشنل ڈائریکٹر کلاس مجموعی قومی وبین الاقوامی صورتحال پر بھی متعدد سربراہان سے تبادلہ خیال کریں گے۔بعدازاں وہ نجی دورے پر کینیڈابھی جائیں گے۔