نیویارک (جیوڈیسک) شہرت یافتہ ریسلر اور سابق چمپئن اَلٹی میٹ واریئر 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ فائٹر، گلیمر اور انٹرٹینر، یہ ساری خصوصیات تھیں الٹی میٹ واریئر میں۔ واریئر کی انٹری دیکھنے والی ہوتی تھی، ان کے آتے ہی فینز کا جوش و خروش تھمنے میں نہیں آتا تھا، پھر واریئر کی فائٹنگ اسکلز کو بھلا کون نہیں جانتا۔
انہوں نے ہاگن اور انڈرٹیکر جیسے خطرناک ریسلرز کو بھی آوٴٹ کلاس کیا۔ اصلی نام تو جیمزبرائن ہیلوگ تھا، مگر ان کی پہچان الٹی میٹ واریئر تھی۔ واریئر دومرتبہ ڈبلیوڈبلیوایف انٹرکانٹی نینٹل چمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے، ساتھ ہی انہیں ڈبلیو ڈبلیو ایف چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی ملا۔
انتقال سے تین روز پہلے انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ واریئرکی موت سے ریسلنگ ایک لیجینڈ سے محروم ہوگئی۔