لاہور (جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ فوجیوں کو افسروں کے برابر مراعات دینے کے لیے دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو ریٹائرڈ صوبیدار نعیم احمد کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹائرڈ فوجیوں کو آرمی افسروں جیسی مراعات نہیں دی جا رہیں۔
ریٹائرڈ آرمی افسروں کو پنشن مراعات اور ہاوسنگ کالونی میں کوٹہ دیا گیا جو ریٹائرڈ فوجیوں سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ فاضل ججنے درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی اور قرار دیا کہ آرمڈ فورس کیخلاف عدالت سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔