حکمران اقتدار کا اخلاقی جوازمکمل طور پر کھو چکے ہیں، پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عمران خان اور طاہرالقادری انتخابی دھاندلی کیخلاف طویل ترین دھرنوں اور جلسوں میں عوامی شرکت و شمولیت نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آنے والوں کو مسترد کرچکے ہیں اور موجودہ حکمران اقتدار پر موجود رہنے کے اخلاقی جواز سے مکمل طور پر محروم ہوچکے ہیں ۔آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے مٹیاری میں ہونے والے اے پی ایم ایل کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات انتہائی خراب ہیں اور اگر درست قیادت کے حوالے ملک کی باگ ڈور نہ کی گئی

تو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ و خطرہ ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کو خطرات و بحرانوں سے نکال کر مستحکم و خوشحال بنانے اور عوام کی تکالیف ، مسائل و مصائب کا خاتمہ کرکے ایکبار پھر انہیں امن ، انصاف ، روزگار ، تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے میں نے آل پاکستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی اور اب یہ جماعت اور میں خودفلاح عوام و پاکستان کیلئے مکمل طور پر سیاست میں فعال ہوچکے ہیں کےونکہ عوام کو میری ضرورت ہے اور اب عوام کا یہ فریضہ ہے

وہ اپنے مسائل کے حل اور ایکبار پھر میری سابق دور اقتدار جیسے امن وخوشحالی کے حصول پاکستان کومستحکم ، ترقی یافتہ و پر امن ریاست بنانے کیلئے میرا بھرپور ساتھ دیں۔ اے پی ایم ایل سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کے مطابق صوبائی کنونشن سے پرویز مشرف کے علاوہ مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد، صوبائی صدر شہاب الدین شاہ حسینی اور سندھ کے جنرل سیکریٹری شاہد قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔