ریسکیو 1122 خود مختار ادارہ ہو گا، پنجاب اسمبلی سے ایمرجنسی سروس کا بل منظور
Posted on March 3, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Rescue 1122
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے ’پنجاب ایمرجنسی سروس‘ کا ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی ایمرجنسی سروس کا ترمیمی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔
پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریکسیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا جسے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ایمرجنسی آفیسر کی تعیناتی کا اختیار بھی ہوگا۔
ایمرجنسی آفیسرز کو اگلے گریڈ میں ترقی کا فیصلہ سیکشن کمیٹی کے اختیار میں ہوگا۔
صوبائی اسمبلی نے پانچ سے سولہ سال کے عمر کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کے حوالے سے قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com