ریسکیو 1122 جھنگ کا کمیونٹی ایمرجنسی اسپانس ٹیمز بنانے کا باقاعدہ اعلان

Rescue 1122

Rescue 1122

جھنگ : ریسکیو 1122 جھنگ نے کمیونٹی سیفٹی کے سلسلہ میں باقاعدہ رضاکاروں کی تربیت اور ٹریننگ شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جناب طارق سعید صاحب اور ریسکیو سیفٹی آفیسر محترم میڈم اصضری پروین صاحبہ نے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ جھنگ میں تحصیل سطح پر باقاعدہ CERT ٹیمیں بنانے کا اعلان کیا ہے جو کہ اپنے علاقوں میں مختلف مسائل کی نشاندہی کریں گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق Vocational Training Institute (V.T.I)اور ریسکیو1122کے درمیان ایک (M.O.U)ہوا جس میں یہ طے پایا کہ V.T.Iکے طلبہ کی CERTٹیمیں بنا ئی جائیں گئی جو کہ ریسکیو1122کے آفس میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گئی۔

اس سلسلہ میں طلبہ پر مشتمل ایک CERTٹیم ریسکیو1122آفس میں اہلکاروں کے ساتھ مل کر ایمبولینسز پر جا کر مختلف ایمرجنسیزڈیل کرنا اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز سننا اور آفس سے فارغ ہو کر اپنے علاقوں میں جا کر اپنے علاقوں میں مختلف حادثات کا سبب بننے والے مسائل کی نشاندہی کریں گئے۔ اور اُن مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔