فیصل آ باد (جیوڈیسک) ریسکیو 15 پر جدید سافٹ وئیر کے ذریعے کالر کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس متعلقہ ایس ایچ او کو بھجوا دی جائے گی، ایس ایچ او کسی وقوعہ سے بری الذمہ نہ ہو گا، سی پی او ڈاکٹر حیدراشرف کی ہدایت پر ریسکیو 15 میں ایک اور جدید سافٹ وئیر کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
جس کے تحت کسی بھی علاقہ سے موصول ہونے والی کال پر جہاں کالر کو بذریعہ ایس ایم ایس اس بات کی تصدیق کی جائے گی کہ پولیس نے اس کی انفارمیشن موصول کر لی ہے۔ وہیں پر متعلقہ ایس ایچ او کو ایس ایم ایس موصول ہو گا فوری رسپانس نہ دینے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہو گی۔